Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ باب المراد میں6فروری کو مرزا وفادار حسین کی مجلس چہلم

مولانا سید رضا حیدر کاظمی( مظفر نگری) کریں گے خطاب

نئی دہلی ،28جنوری(میرا وطن )
انجمن آل اطہررجسٹر سانکھنی( برانچ دہلی) کے ماتمی دستہ سکریٹری مرزا نظام حیدر (ننا) کے خسرمرزا وفا د ار حسین ابن ماسٹر سجاد حسین مر حوم کے چہلم کے موقع پر برائے ایصال ثواب مجالس چہلم 6فروری برو ز جمعہ کودرگاہ باب المراد بلند شہر یو پی میں ماہتمام کیا جا رہا ہے ۔مرحوم کا انتقال دہلی کے ایک اسپتال میں ہوگیا تھا ،وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ برہمپوری سیلم پور میں رہتے تھے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پہلی مجلس صبح 10بجے اور دوسری مجلس بعد نماز مغربین منعقد ہوگی ۔ ان مجا لس میں مو لانا سید رضا حیدر کاظمی مظفر نگری خطاب فرمائیں گے ۔جبکہ سوز خوانی ماسٹر مشیر اختر اور پیش خوانی ما سٹر مبین الحسن ،ماسٹر عاشق منتظر ،شاہد مرزا اور ماسٹر غلام السیدین کریں گے ۔نظامت کے فرا ئض مولا نا بابر عظمتی انجام دیں گے۔سوگوار خاندان نے مومنین سے مجالس عزا میں شرکت کی درخوا ست کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *