
نئی دہلی، 2 فروری (میرا وطن)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیداحمد خاں نے مرکزی بجٹ 2026-27 میں آیوش کو 4408 کروڑ روپے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کی ہے کہ 2004 سے التوا میں پڑے ہوئے ایمس یونانی کا بھی قیام عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار نے آیوش طریقہ علاج کے فروغ کے لیے ہی 2014 میں وزارت آیوش کو قائم کیا۔ اس کی وجہ سے آیو ش طریقہ علاج کا گلوبلائزیشن ہو رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یونانی طریقہ علاج کو بھی خاطر خواہ ترو یج و ترقی کا موقع ملے گا۔
ڈاکٹر سیداحمد خاں نے مزید کہا کہ 2004 میں جب پہلے ایمس آیوروید کی بنیاد ڈالی گئی اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ایمس یونانی بھی جلد ہی وجود میں آئے گا مگر ابھی ممکن نہیں ہوسکا۔ اس کے باوجود ہم پ ±رامید ہیں کہ موجودہ سال میں تین ایمس بنائے جانے کا جو منصوبہ ہے اس میں طب یونانی کے لیے بھی ایک ایمس مل سکتا ہے
No Comments: