Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسجد فیض الہٰی پر سیلنگ اور انہدامی کاروائی کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

دہلی گیٹ کی کونسلر نے زون چیئر مین کی قیادت میںڈی سی کو صورتحال سے کرایا واقف زون ڈپٹی کمشنر وویک اگر وال نے 4جنوری کے حکم میں منگل تک کی مہلت دی :شاہد گنگوہی

نئی دہلی،3جنوری (میرا وطن
مسجد فیض الٰہی پر سیلنگ اورانہدامی کارروائی کے منڈلا رہے خطرہ کے بادل کی روک تھام کے پیش نظر مسجد منتظمہ کمیٹی کو قانونی چارہ جوئی کی غرض سے مہلت دیئے جانے کے لئے دہلی میونسپل کارپوریشن کے سٹی ایس پی زون کے ڈپٹی کمشنر وویک اگروال سے دہلی گیٹ کی کونسلر کرن بالا نے زونل چیئر مین وکاس ٹونک کی قیادت میںسابق کونسلر راکیش کمار اور سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی کے ہمراہ ملاقا ت کرکے انہیں موجودہ صورتحال سے واقف کرایا ۔
واضح ہو کہ 4جنوری تک عدالت کی سرمائی چھٹیوں کے سبب مسجد منتظمہ کمیٹی عدالت سے رجوع نہیں کر پائی ہے۔ اس بابت زونل ڈی سی کو شاہد گنگوہی نے ایم سی ڈی کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کے گزشتہ 22دسمبر کے جاری آرڈر میں متضاد نکات کی جانکاری دی۔ جس پر غور کرتے ہوئے ڈی سی وویک اگروال نے مزید دو دن(منگل تک) کی مہلت دی۔زون ڈپٹی کمشنر کی دو دن کی مہلت کی یقین دہانی کے بعد یہ نتیجہ نکالا جا رہا ہے کہ 6جنوری کے بعد شادی وغیرہ کی سرگرمیوں کی جگہ پر یا تو انہدامی کارروائی ہوگی یا پھر اس مقام کو سیل کردیا جائے گا ۔قابل ذکر ہے کہ ایم سی ڈی کے انہدامی دستہ نے مسجد کمیٹی کو 4 جنوری تک کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہوئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *