
نئی دہلی ،2فروری (میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن نے پیر کودوارکا کے ککرولا اسٹیڈیم میں دوسرے معذور فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا۔ دہلی کے پرائمری اسکولوں کے 1,120 معذور بچوں نے اس میلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ یہ فیسٹیول 7 فروری تک جاری رہے گا۔اس دوران بچوں کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 100 میٹر ریس، شاٹ پٹ، لانگ جمپ، ڈانس مقابلہ، گانے کا مقابلہ، فینسی ڈریس مقابلہ م، ٹیلنٹ ہنٹ اور پینٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔ یہ مقابلے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔
افتتاحی موقع پر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ پروگرام کی صدارت ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ یوگیش ورما نے کی۔دیگرمہمانوں میں مقامی ایم ایل اے سندیپ سہراوت، مت کھڈکھرکھری، زون چیئر پرسن سویتا پون شرما، ڈپٹی چیئر مین دیویندر ڈباس، مقامی کونسلر سدیش گہلوت، علاقائی ڈپٹی کمشنر سمت کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کمنا راوت، اور پروگرام کوآرڈینیٹر وی ڈی سی وی شامل تھے۔پروگرام کے دوران بچوں نے دلکش ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔
No Comments: