Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی ا سکول کے بچے تعلیمی میدان میں نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں:میئر

یوم جمہوریہ کے موقع پر ای بلاک، اشوک وہار فیز-1اسکول میں پرچم کشائی کی تقریب

نئی دہلی، 26 جنوری(میرا وطن)
یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر ہفتے کوایم سی ڈی اسکول، ای بلاک، اشوک وہار فیز-1 میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے جھنڈا لہرایا۔ پروگرام کی صدارت ایم سی ڈی ایجوکیشن کمیٹی کے چیرمین اور مقامی کونسلر اور یوگیش ورما نے کی۔اس موقع پرمیئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ ایم سی ڈی کے تمام پرائمری سکولوں کے بچے انتہائی با صلا حیت ہیں اور کارپوریشن کے سکول تعلیمی میدان میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یو گیش ورما نے بتایا کہ کارپوریشن اسکولوں میں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال پانچویں جماعت کے 100 ہونہار طلباءکو منتخب کیا جائے گا اور ان کے نام ایم سی ڈی کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔پروگرام کا اختتام قومی ترانہ اور بچوں کی جانب سے حب الو طنی پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *