
نئی دہلی، 2جنوری (میرا وطن )
جمعیت علماءہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز آن لائن منعقد ہوا، جس کی صدارت صدرجمعیت علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کی۔ اجلاس میں جمعیت علماءہند کے رواں ٹرم کے لیے ناظم عمومی کے انتخاب پر غور و خوض کیا گیا۔
تمام ارکان گرامی نے متفقہ طور پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے نام کا مشورہ دیا ، جس کے بعد صدرِ جمعیت علماءہند نے دستورِ اساسی کی دفعہ 25 کے بموجب مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کو رواں ٹرم کے لیے ناظم عمومی نامزد کرنے کا اعلان فرمایا۔ دوسری طرف ورکنگ گروپ کے فیصلے کے مطابق مولانا محمد عمر قاسمی بنگلو ر کو جنوب ہند کے لیے ناظم تنظیم نامزد کیا گیا۔اور بمشورہ ناظم عمومی جمعیت علماءہند، مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی کو جمعیت علماءہند کا سکریٹری نامزد کیا گیا
No Comments: