Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر جنتر منتر زبر دست احتجاجی مظاہرہ

` راجدھانی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر مظاہروں میں شامل ہوئے لوگ

سیاح کپڑے پہنے مرد و خواتین نے امریکہ -اسرائیل کے خلاف کی غصے کا کیا اظہار
احتجاجی مظاہروں میںمختلف مکتب فکر کے لوگوں نے خامنہ ای کی شہادت پر کیاماتم

نئی دہلی،یکم مارچ (میرا وطن )
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کئے جانے والے حملے میںشہید ہوئے رہبر معظم اور عالمی شیعہ لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ جہاںایک طرف ملک کے مختلف حصوں میں صبح سے ہی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا وہیں دوسری جانب قومی را جدھانی واقع جنتر منتر پر ہزاروں شیعہ مرد و خواتین کے ساتھ بچوں نے سیاہ لباس سے آراستہ ہو کر اسر ائیلی اور امریکی جارہیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ کالے کپڑے پہنے احتجاجی مظاہرین میں نہ صرف شیعہ مسلمان بلکہ مختلف مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور مرگ بر امریکہ مرگ بر اسرا ئیل کے نعروں سے آسمان گونجا دیا۔
آل انڈیا شیعہ کونسل نئی دہلی کے زیر اہتما م پیر کو منعقد مظاہرے میں ہجومی بھیڑاپنے ہاتھوں میں آ یت اللہ خامنہ کی تصویر اٹھائے ہو ئے تھے اور آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب بہاتے ہوئے سینہ کوبی بھی کر رہے تھے۔ اس مظاہرے میں شامل مرد و و خواتین اور بچوں کو روتے دیکھ کر میڈیا والے بھی حیرت زدہ تھے اور ساتھ ہی آیت اللہ خامنہ ای کی عظمت اور بزرگی کا اعتراف کررہے تھے۔
اس موقع پر امام شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ مولانا سید محمد علی محسن تقوی نے کہا’ شہادت ہماری وراثت ہے ،ہم ظالم کا مقابلہ ہمیشہ کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیںگے۔انہوں نے کہا کہ ایسی دنیا جہاں نہ کسی کا وقار قائم ہے نہ کسی کی عزت۔امریکہ چاہتا ہے کہ دنیا اس کےحساب سے زندگی بسر کر ے تو یہ کبھی نہیں ہو سکتا ہے۔وہ امریکہ جس پر لاکھوں انسانوں کا خون ہو وہ کیسے دنیا میں امن کی بات کر سکتا ہے ۔ یہ بات ان ممالک کو سوچنا چاہئے کہ جنہوں نے امریکہ کو فوجی ٹھکانے دئے ہوئے ہیں ،جس دن وہ ظالم چاہے گا ان پربھی قبضہ کر لے گا لیکن ہم دنیا کواس شیطان سے بیدار کر تے رہیں گے۔ مولانا نے کہا کہ آج امریکہ کی شیطانیت دنیا کے سامنے آچکی ہے ،ہم احتجاج جاری رکھیں گے اور رہبر معظم کےنقشہ قدم پر چلتے رہیں گے۔
معروف شیعہ لیڈر مولانا سید کلب رشید رضوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور اٹھا تے رہیں گے۔ہمارے آنسوں ظالم کے محلوں کو بہاکر لے جائیں گے۔مولاناجنان اصغر مولائی نے کہا کہ یہ شہادت کربلا والوں کے راستے پر چلنے والوں کی شہادت ہے جو ظالموں کو نیست نابود کرنے والی ہے۔مولانا مرزا عمران علی نے کہا کہ ہم شہادتوں پر شہادتیں دیتے رہیں گے لیکن حق کے راستے پر چلنے سے گریز نہیں کریں گے۔
اس موقع پرمظاہرین میں شامل اوکھلا سے کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی آصف محمد خاں نے کہاکہ انسا نیت کا حامی اور اتحاد بین المسلمین کا علمبردار شہید ہوا ہے۔ آج ان کی شہادت پر صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت رو رہی ہے۔مولانا سید جلال حیدر نقوی نے کہاکہ آج ہم پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے۔ لیکن امریکہ اور اسرائیل یہ نہ سمجھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے سے حق و صداقت کی آواز کو دبا دیں گے بلکہ وہ جتنا حق کو دبانے کی کوشش کریں گے حق اوربھی زیادہ بڑی شکل میں سامنے آئے گا۔
احتجاجی مظاہرین میں مفسرقرآن مولانا سید رئیس احمد جارچوی ، مولانا سید عابد عباس زیدی ، مولانا عار ف اعظمی ، مولانا عرفان علی ، مولانا مردان نقوی ، مولانا غلام علی ، مولانا سید نوشاد علی زیدی ،مولا نا انور علی ،مولانا فیروز ربانی،سید اشجع رضا زیدی، زیڈ اے چھمن ، علی عباس پپن ،شہزاد رضوی ، نیر علی تقو ی ، سید ندیم عباس زیدی ،ڈاکٹر عابد حسین ،سید سرتاج زیدی ، علی حسنین اعظم ،ولی حسن ،ماسٹرآغا آصف عباس ،،مصور حسین،ماسٹرآغا قمر عباس ،ساحل عباس مرزا،قاصد عباس ،عارف عباس ،قاضی عباس ،منتظر مہدی ،علی بلڈر ،سمر عباس،جواہر عباس وغیرہ نے شر کت کی۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *