
نئی دہلی ،25جنوری (میرا وطن)
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی کے امتحانات22 جنوری سے بحسن و خوبی چل رہے ہیں ۔22 جنوری کو عربی درجات کا امتحان ہوا جس میں تین اساتذہ دارالعلوم دیوبند نے شرکت فرمائی اور آج 3 سینٹرز پر حفظ کے امتحانات ہوئے جن میں 459 طلبہ نے شرکت کی۔پہلا سینٹر قاری ریاض الاسلام کا’ مدرسہ ترتیل القرآن‘ بٹلہ ہاو ¿س ، دوسرا سینٹر مدرسہ معین الاسلام ذاکر نگر ،تیسرا سینٹر جامعہ فیض العلوم القریش مسجد قصاب پورہ پرانی دہلی تھا۔
آج کا امتحان رابطہ کے صدر حضرت مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی، جنرل سکریٹری مفتی کفیل الرحمان قاسمی، سکریٹری مولانا قاری محمد عارف قاسمی کی زیر نگرانی بہت کامیاب رہا، جس میں امتحان کے نگراں حضرات کی کوششیںبھی رہیں، بالخصوص مولانا سہیل قاسمی،مفتی قاسم قاسمی بجنوری، مفتی توحید قاسمی ،مفتی ثاقب قاسمی مصطفیٰ آباد ،حاجی سلیم رحمانی ،قاری شاہد بدری مفتی شمیم قاسمی وغیرہ نے بہت محنت کی۔اتوار کوکو 6 سینٹرز پر امتحانات ہوئے جن میں 843 طلبہ شریک ہوئے۔ اس کے بعد 27 جنوری کو 2 سینٹرز پر امتحانات ہوں گے۔اس میں تقریباً 207 طلبہ شریک ہوں گے۔ اس طرح سے کل حفظ و عربی کے 1577 امتحانات دیں گے۔
No Comments: