
نئی دہلی، 3 اپریل(میرا وطن نیوز)
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو نئی دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنی ’خود شماری‘ مکمل کرکے مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے میں حصہ لیا۔اس موقع پر اس عمل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ قومی مردم شماری حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار مردم شماری کا پورا عمل ڈیجیٹل ذرائع سے کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ یہ تبدیلی ہر شہری کو اپنے گھر اور خاندان کی تفصیلات ذاتی طور پر ریکارڈ کر نے کا حق اور سہولت فراہم کرکے بااختیار بناتی ہے – ایک ایسا عمل جو انتہائی محفوظ، درست اور صار ف دوست ہے۔
اسپیکراوم برلا نے کہا کہ ڈیجیٹل خود شماری کی طرف یہ منتقلی ہندوستان کی تکنیکی ترقی کا ثبوت ہے، اس با ت کو یقینی بناتا ہے کہ قومی ڈیٹا زیادہ درست اور زمینی حقائق کی بہتر عکاسی کرتا ہے۔انہوںنے مردم شما ر ی سے عوامی بہبود تک کے نعرے کو دہراتے ہوئے تمام ہم وطنوں سے اس اہم قومی مشق میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی دلی اپیل کی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر اپنی تفصیلات درج کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں، اس طرح ایک ’بااختیار اور خوشحال ہندوستان‘کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔مردم شماری کے اس عمل کے دوران رجسٹرار جنرل اور مردم شما ری کمشنر آف انڈیا، مرتنجے کمار نارائن رجسٹریشن میں مدد کے لیے موجود تھے۔لوک سبھا اسپیکر مردم شمار ی 2027 میں ہوئے شامل :ڈیجیٹل ’خود شماری‘ مکمل ہو گئی۔
No Comments: