Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار میں دہلی کا قانون و انتظام تباہ ،روزانہ ہورہی ہیں ہلاکتیں :کلدیپ کمار

دہلی میں مجرم اس قدر بے خوف ہوچکے ہیں ،نابالغ بیٹے کو بچانے گئے باپ کا کردیا گیا قتل

نئی دہلی، 18فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے ملک کی راجدھانی دہلی میں روزانہ ہونے والی ہلاکتوں کو لے کر بی جے پی کی سرکار اور اس کی پولیس پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے رکنِ اسمبلی کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کی قانون و انتظا میہ مکمل طور پر درہم برہم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے روزانہ قتل کی وارداتیں پیش آ رہی ہیں۔ مجرموں کے حوصلے اس قدر بلند ہو چکے ہیں کہ نندنگری میں اپنے نابالغ بیٹے کو بچانے گئے ایک باپ کو بدمعاشو ں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ بیچ بچا ¶ کرنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ سرکار اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ملک کی راجدھانی میں تو مجرموں کو خوف زدہ ہونا چاہیے، مگر اس کے برعکس عوام خود خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کی قانون و انتظامیہ مسلسل بی جے پی حکومت کے ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے۔ نئے سال سے اب تک دہلی میں سیکڑوں قتل ہو چکے ہیں۔ ایک ہی دن میں چھ قتل کی وارداتیں ہوئیں، لیکن چار انجن والی بی جے پی سرکارجرائم روکنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے اگر دہلی میں روڈ ریج کا کوئی واقعہ پیش آتا تھا یا کسی جھگڑے میں کوئی شخص بیچ بچا ¶ کے لیے آتا تھا تو معاملہ وہیں ختم ہو جاتا تھا۔ لیکن آج دہلی میں مجرموں کے حوصلے اتنے بڑھ چکے ہیں کہ منگل کے روز نندنگری میں ایک نابالغ بچے کو کچھ بدمعاش مار رہے تھے، تو اسے بچانے آئے اس کے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *