Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حضرت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر کجریوال کی جانب سے چادر پیش

درگاہ خواجہ غریب نواز محبت ،رواداری اور انسانیت کے پیغام کا عالمی مرکز ہے :اروند کجریوال

نئی دہلی، 31دسمبر(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سمیت سینئر رہنما ¶ں کی جانب سے بھیجی گئی چادر اجمیر شر یف، دربارِ خواجہ غریب نوازؒ میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرسِ مبارک کے موقع پر پیش کی گئی۔ دہلی عرس کمیٹی کے سابق چیئرمین ایف آئی اسماعیلی نے یہ مقدس چادر نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ پیش کی گئی ۔ اس موقع اروند کجریوال نے کہا کہ درگاہ خواجہ غریب نوازؒ محبت، روا داری اور انسانیت کے پیغام کا عالمی مرکز ہے، جہاں ہر مذہب اور طبقے کے لوگ امن، بھائی چارے اور خوشحا لی کی دعا کے لیے حاضری دیتے ہیں۔
حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 814ویں سالانہ عرسِ مبارک کے بابرکت موقع پر آپ کے سینئر لیڈر، راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ، سابق وزیر و رکن اسمبلی عمران حسین، سابق وزیر سوربھ بھاردواج، رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی، آزادپور منڈی کے سابق چیئرمین و ترجمان عادل احمد خان، رکن اسمبلی سنجیو جھا اور کلدیپ کمار، کی جانب سے بھیجی گئی چادر اجمیر شریف بدھ کے روز درگاہِ عالیہ خواجہ غریب نوازؒ میں عقید ت و احترام کے ساتھ پیش کی گئی۔
اس موقع پراروند کجریوال نے کہا کہ درگاہ خواجہ غریب نوازؒ محبت، رواداری اور انسانیت کے پیغام کا عالمی مرکز ہے، جہاں ہر مذہب اور طبقے کے لوگ امن، بھائی چارے اور خوشحالی کی دعا کے لیے حا ضر ی دیتے ہیں۔ اس موقع پر درگاہ شریف کے گدی نشین حاجی ظہور بابا چشتی نے ملک میں امن و امان، باہمی ہم آہنگی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں۔اس دوران محمد مصطفیٰ، پرویز نور، محمد غفران آفریدی سمیت دیگر افراد بھی موجود رہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *