
نئی دہلی ،31 جنوری (میرا وطن )
وزیر تعلیم آشیش سود نے ہفتے کو سی ایم شری اسکول، ڈی ای ایس یو کالونی، جنک پوری میں سماگرا شکشا ابھیان کے تحت ریاستی سطح کے ملٹی سینسری ٹیچنگ لرننگ ٹولز (ٹی ایل ایم) مقابلے کا ‘جوائے فل لر ننگ 2025-26 کا آغاز کیا۔
اس پروگرام کا مقصد زبان، ریاضی، اور سماجی سائنس کے مضامین میں کثیر حسی سیکھنے کے تدریسی مواد کی ترقی کے ذریعے خوشگوار اور تجرباتی سیکھنے کو تقویت دینا ہے۔ سمگرا شکشا دہلی، دہلی سرکار کے محکمہ تعلیم کے تحت، تعلیمی سیشن 2025-26کے لیے ریاستی سطح کے خوشگو ار سیکھنے کے پروگرام کے تحت گریڈ 6 سے 8 تک کے طلبہ کے لیے اس اہم تعلیمی اقدام کو نافذ کر رہی ہے۔
وزیر تعلیم آشیش سود نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اسکول، زونل اور ضلعی سطحوں پر ٹی ایل ایم مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جس میں طلباءنے اپنے استادوں کی رہنمائی میں اختراعی اور تخلیقی ٹی ایل ایم تیار کیے۔ دہلی کے ہر تعلیمی ضلع سے منتخب ہونے والے تین طالب علموں نے اپنے سرپرست اسا تذ ہ کے ساتھ ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا۔
پروگرام کے دوران، طلباءکے جوائے فل لرننگ پر مبنی ٹی ایل ایم اور تعلیمی پروجیکٹس کی نمائش کی گئی، جو ان کی تخلیقی سوچ، موضوع کی سمجھ بوجھ، اور سیکھنے کے لیے جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
No Comments: