
نئی دہلی، 22فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے دہلی بے حال جن سنواد مہم کے تحت اتوار کو چراغ دہلی میں ایک بڑی عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی سرکار پر شدید حملہ کیا۔ دہلی کے ہر منڈل میں یہ مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی چار انجن والی سرکار (مرکز، ایل جی، دہلی سرکاراور ایم سی ڈی)ہونے کے باوجود عوام پریشان ہیں۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی شروع سے ہی سیٹھ ساہوکاروں اور بڑے صنعتکار و ں کی پارٹی رہی ہے۔ یہ لوگ الیکشن کے وقت جھگیوں میں جا کر روٹی کھاتے اور کیرم کھیلتے ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہی غریبوں کو بھول جاتے ہیں۔ 27سال بعد دہلی میں ان کی سرکاربنی اور آتے ہی انہوں نے دیہی علاقوں کی سہولتیں ختم کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ سرائے میں پانی کی ٹنکی کے نیچے قائم محلہ کلینک میں سب سے زیادہ دیہی خواتین علاج کے لیے آتی تھیں۔ وہاں شوگر، تھائرائیڈ اور ہائی بلڈ پریشر کے مفت ٹیسٹ اور دوائیں ملتی تھیں، لیکن بی جے پی سرکارایک ایک کر کے محلہ کلینک بند کر رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی نے کھڑے ہو کر روکا۔ لیکن بی جے پی کبھی غریب کے حق میں کھڑی نہیں ہوتی۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اقتدار میں آ کر ہر سطح پر غریبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، پنشن بند، راشن کارڈ منسوخ، محلہ کلینک بند اور اسکول فیس میں اضافہ، ان کی لوٹ ہر طرف جاری ہے
No Comments: