
نئی دہلی، 11 فروری(میرا وطن)
بندیل کھنڈ آل پارٹی فرنٹ 13 فروری کو دہلی کے جنتر منتر پر دس نکاتی مطالبات کو لے کر احتجاج کر ے گا۔بندیل کھنڈ آل پارٹی فرنٹ کے سرپرست اور ملک کے معروف سوشلسٹ لیڈر رگھو ٹھاکر نے بتایا کہ فرنٹ نے طویل عرصے سے ساگر یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر ہری سنگھ گور اور ہندوستانی ہاکی کے فخر میجر دھیان چند کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان مطالبات کے ساتھ علاقے کی ترقی سے متعلق کئی دیگر مسائل بھی اٹھائے گئے جو کئی سالوں سے زیر التوا ہیں۔
جنتر منتر پر 13 فروری کو ہونے والے احتجاج سے معروف سوشلسٹ مفکر اور عوامی لیڈر رگھو ٹھاکر، سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر دگ وجے سنگھ، راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ، کانگریس لیڈر رام کمار پچوری ( سا گر)، ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی کے قومی صدر شمبھو دیال بگھیل (گوالیار)،قومی نائب صدر شیام سندر یادو (بھنڈ)، کانگریس کے سابق ایم ایل اے سنیل جین (ساگر)، ایل ایس پی مدھیہ پردیش کی صدر وندھیاشوری پٹیل، بندیل کھنڈ آل پارٹی فرنٹ اتر پردیش یونٹ کے سربراہ بھوپیندر جین، ہرپال سنگھ (للت پور)، مسز انیتا سنگھ، ڈاکٹر شیوا سریواستو، جینت تومر، آدیش جین، اور دیگر مقررین خطاب کر یں گے۔بندیل کھنڈ آل پارٹی فرنٹ کے لیڈروں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے دہلی پہنچنے اور خطے کے ترقیاتی مسائل کے سلسلے میں احتجاج کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے
No Comments: