قومی خبریں

خواتین

غزہ جنگ میں امریکہ اخلاقی و سیاسی شکست سے دوچار۔ایران

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ اب تک غزہ جنگ کے فاتح فلسطینی عوام ہیں

تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اب تک غزہ جنگ کے فاتح فلسطینی عوام ہیں اور امریکی حکومت اس جنگ میں اخلاقی و سیاسی شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ مطلوبہ کامیابی تک پہنچانے والا نہیں ہے،ایران نے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں ملت فلسطین کے سب سے اہم حامی کی حیثیت سے حالیہ صورت حال میں شروع سے ہی غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ اور مجرمانہ جنگ کی مخالفت کی ہے اورفلسطینی عوام کی حمایت کے لئے علاقائی و عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔ناصر کنعانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے تحریک حماس کے سربراہ نے میدان جنگ میں استقامتی فورسس کی صلاحیتوں اور ان کے عزم و حوصلے پر روشنی ڈالی ہے، بہت جلد اسرائیل کو امریکہ کی طرح شکست کھانی پڑے گی۔
اس درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ “ہم غزہ پر حملے آخر تک جاری رکھیں گے۔ جن کا خیال ہے کہ ہم رْک جائیں گے وہ حقیقت سے دْور ہیں”۔نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے غزّہ پر حملوں کے بارے میں پریس بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “حماس کے خاتمے تک اور فتح حاصل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم رْک جائیں گے وہ خام خیالی کا شکار ہیں۔ جب تک ہم، حماس کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی طرف سے خطرے کے خاتمے جیسے، اہداف کو پورا نہیں کر لیتے جنگ جاری رکھیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *