Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حملہ آور اسرائیلی فوج کو فلسطینی مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے اسرائیلی ٹینک تباہ کردیئے، کئی فوجی ہلاک

دبئی /غزہ : غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص شمال میں اسرائیلی بمباری جاری ہے، غزہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حماس کے جنگجو بظاہر ایک سرنگ سے نکلے اور بیت حنون میں 35 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق گھات لگا کر اسرائیلی فوج کے ایک پورے ڈویڑن (تقریباً 35 فوجیوں) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بیت حنون میں حماس کے جنگجوؤں کے گھیرے میں آئے اسرائیلی فوجیوں کو فضائیہ کی طرف سے مدد فراہم کی گئی۔ حماس کے حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔یہ میدانی پیش رفت اس وقت ہوئی جب گنجان آباد غزہ کی پٹی نے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
قبل ازیںغزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے لیے آگے بڑھنے والی قابض اسرائیلی فوج کو میدان جنگ میں فلسطینی مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ القسام مجاہدین نے قابض فوج کے ایک قافلے کو الیاسین راکٹوں اور توپ خانے سے گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چھ ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے نصف شب کے بعد غزہ میں دو محوروں سے حملہ آور قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ال یاسین 105 راکٹوں سے صیہونی غاصب دشمن کے کئی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے محور میں گھسنے والی دشمن کی فوجوں کا مقابلہ کیا، مشین گنوں سے ان کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اور 4 گاڑیوں کو ال یاسین 105گولوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔اس نے ایک اور رپورٹ میں مزید کہا کہ اس کے مجاہدین نے شمال مغربی غزہ کے محور میں دو صہیونی ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو دوال یاسین 105 گولوں سے نشانہ بنایا۔ پیر کی شام القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ شمال مغربی غزہ میں گھسنے والی قابض افواج کے ساتھ مسلح تصادم میں مصروف ہیں۔
القسام بریگیڈز نے مقامی وقت کے مطابق 18:06پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس کے جنگجو غزہ کے شمال مغرب میں قابض افواج کے ساتھ مشین گنوں اور ال یاسین 105گولوں سے مسلح جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 16:45پر القسام بریگیڈز نے اطلاع دی کہ انہوں نے بیت لاہیا (غزہ کی پٹی کے شمال) کے شمال مغرب میں گھسنے والی قابض گاڑیوں پر مارٹر گولوں سے بمباری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے مجاہدین نے بیت لاہیا کے شمال مغرب میں گھسنے والی قابض افواج کو حیران کر دیا، اور سنائپر ہتھیاروں کے ساتھ ال یاسین 105 کے گولوں اور مشین گنوں سے ان پر حملہ کیا۔قابض دشمن کے ٹینکوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں صلاح الدین سڑک کو اکھاڑ دیا۔ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے مشرقی غزہ کی پٹی میں الزیتون کے پڑوس میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ القسام نے ایک بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈز نے الزیتون محلے کے مشرق میں گھسنے والے صہیونی فوجیوں کے گروپ کو الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *