نئی دہلی :ہندوستان کی حکومت نے کناڈا میں ہند مخالف سرگرمیوں اور سیاسی اغراض کے نفرتی جرائم اور تشدد میں اضافے کے پیش نظر ہندوستانی باشندوں اور ہندوستان کے طلبا کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ کناڈا میں سبھی ہندوستانی باشندوں اور کناڈا کے سفر کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ حال ہی میں ہندوستانی سفارتکاروں اور ہند مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے والے ہندوستانیوں کو خاص طور سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزارت نےہندوستانی باشندوں کو صلاح دی ہے کہ وہ کناڈا میں ایسے علاقوں میں نہ جائیں، جہاں اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔
اے آئی آر کی خبر کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کناڈا میں ہندوستانی برادری کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی ہائی کمیشن اور قونسلیٹ جنرل مسلسل کناڈا کے حکام کے رابطے میں رہیں گے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ کناڈا میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خاص طور سےہندوستانی طلبا کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ بہت زیادہ محتاط اور چوکنّا رہیں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کناڈا میں ہندوستانی باشندے اور طلبا اوٹاوا میںہندوستانی ہائی کمیشن یا ٹورنٹو اور وینکووَر میں بھارتی قونسلیٹ جنرل میں اُن کی ویب سائٹس یا مدد پورٹل پر ضرور رجسٹر کرائیں۔ مدد پورٹل کا ایڈریس ہے۔وزارت نے کہا کہ رجسٹریشن کی کارروائی سے ہائی کمیشن اور قونسلیٹ جنرل کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کناڈا میں بھارتی باشندوں کے ساتھ رابطہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
No Comments: