نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہےکہ خواہشمند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی)نے 112 ہندوستانی اضلاع میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور اس کی کامیابی اب خواہشمند بلاکس پروگرام کی بنیاد بنے گی۔نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ملک کےخواہشمند مند بلاکس کے لیے ‘سنکلپ سپتاہ کے نام سے ایک ہفتہ طویل پروگرام کا آغاز کرتے ہوئےمودی نے نچلی سطح پر ترقی کے لیے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال، ہم آہنگی اور عوامی حصہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔
مودی نے کہا کہ خواہشمند بلاکس کا مقصد ملک بھر کے 329 اضلاع میں واقع 500 امنگوں والے بلاکوں میں حکمرانی میں اضافہ کرنا اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خواہشمند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی)تاریخ میں سنہرے الفاظ میں تحریر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ خواہشمند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی)نے 112 ضلعوں میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہاے ڈی پی نے پانچ سال مکمل کر لئے ہیں اور یہ بہتر حکمرانی کی ایک مثال ہے۔ انھوں نےکہا کہ خواہشمنداضلاع پروگرام (اے ڈی پی)نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر بہتر حکمرانی کی بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز کی جائے تو چیلنج سے بھر پور اہداف بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ بھارت منڈپم میں منعقدہ اس پروگرام میں تقریباً 3 ہزار پنچایتوں اور بلاک سطح کے عوامی نمائندوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، بلاک اور پنچایت سطح کے کارکنوں اور کسانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تقریباً 2 لاکھ لوگوں نے اِس پروگرام میں ورچوئل وسیلے سے حصہ لیا۔سنکلپ سپتاہ خواہشمند بلاکس پروگرام کے موؤثر نفاذ کے ساتھ مربوط ہے۔ اِس ملک گیر پروگرام کا آغازوزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سال 7 جنوری کو کیا تھا۔ اِس پروگرام کا مقصد بلاک سطح پر حکمرانی کو بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔
No Comments: