مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی صنعتوں کیلئےاپنے حجم اور رفتار میں تبدیلی کرنے کا وقت آگیا ہے، کیونکہ تبدیلی لانے کا یہی صحیح وقت ہے۔ آج نئی دلّی میںپی ایچ ڈی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 118 ویںسالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ جی20 سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد، چندریان-تین کی کامیابی اور خواتین ریزرویشن بل منظور ہونے کے بعد ہر شعبےمیں ملک کے اندر نئی توانائی آئی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کا پہلے مذاق بنایا گیا تھا لیکن آج ہم پیداواری سیکٹر میں خوابوں کی منزل بن چکے ہیں۔
۔انھوں نے کہا کہ اگلے 10 سال میں بھارت دنیا بھر کے طلبا کیلئے سب سے زیادہ پرکشش مقام بن جائے گا۔ شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی جڑیں ملک میں کافی گہری ہیں اور پچھلے75 برس میں ایک قوم کے طور پر یہ سب سے بڑی حصولیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 9 برس کے دوران ملک میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ یہ 9 سال سیاسی استحکام اور فیصلہ کن پالیسی کے سال رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میںواضح پالیسی سازی کے علاوہ جمہوریت اور ٹیم ورک ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے 100 ویں سال میں ہم ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جو تمام شعبوں میں آگے ہو۔
No Comments: