Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی میں لوگوں کو محض نام کےلئے کرسیوں پر بٹھایا جاتا ہے

کرسی پر کمزور شخص بٹھایا جا رہا ہے ،وہ مودی جی کی کٹھ پتلی ہے :آپ

نئی دہلی، 21جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے کمزور سیاسی بنیاد رکھنے والے نتن نوین کو بی جے پی کا نیا قومی صدر بنائے جانے پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصو یر شیئر کی ہے، جس میں نتن نوین کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے عین پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کھڑے ہیں، جبکہ ان کے دائیں بائیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور سابق قومی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے دیگر سینئر رہنما موجود ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ تصویر آج کے بھارت کی اصل تصویر ہے۔ کرسی پر کون بیٹھے گا، اس کا فیصلہ مودی جی کر رہے ہیں۔
آپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے بدھ کو ایکس پرکہا کہ بی جے پی کی کرسی پر کمزور شخص کو بٹھایا جا رہا ہے ۔ کر سی پر بیٹھا ہوا شخص مودی جی کی کٹھ پتلی ہے۔ بس نام کے لیے لوگوں کو کرسیوں پر سجایا جا رہا ہے۔ مجمو عی طور پر ساری طاقت ایک ہی شخص کے ہاتھ میں ہے۔ پھر ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے کہ واہ مودی جی واہ ۔قابلِ ذکر ہے کہ منگل کو بھی سوربھ بھاردواج نے نتن نوین کو بی جے پی کا قومی صدر بنائے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *