
نئی دہلی، 25فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے بی جے پی کی ایم سی ڈی اور دہلی پولیس کی سرپرستی میں چل رہے گﺅ ماتا اور ان کے بچھڑوں کی غیر قانونی تجارت کا بڑا انکشاف کیا ہے۔ بدھ کو سو ر بھ بھاردواج نے آپ کارکنان کے ساتھ چراغ دہلی کے پنچ شیل انکلیو کے قریب نالہ پر بنے پل کے نیچے جاری غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایم سی ڈی اور پولیس پر حملہ کیا۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ نالے میں کئی مردہ گائیں اور ان کے بچھڑوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ متعدد بار فون کرنے کے بعد دو تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ اس دوران ایم سی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فون کے ذریعے اس غیر قانونی کام کی اطلاع دی گئی، لیکن موقع پر کوئی افسر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے نظام میں ملی بھگت جاری ہے۔ دہلی میں جگہ جگہ گا ¶ ماتا کچرا کھا کر مر رہی ہیں اور جو لوگ ان کا دودھ پی رہے ہیں وہ بھی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
No Comments: