Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آئی ایف ڈی آئی نے کیا پریس کلب آف انڈیا کے ساتھ پہلی جرنلزم فیلوشپ کا آغاز

نئی دہلی، 25 جنوری(میرا وطن)
بین الاقوامی فاو ¿نڈیشن فار ڈس ایبلٹی انکلوڑن (آئی ایف ڈی آئی) نے پریس کلب آف انڈیا کے تعاون سے ہندوستان کی پہلی جرنلزم فیلوشپ کا آغاز کیا ہے جس کی توجہ خصوصی طور پر معذوری اور شمو لیت پر ہے۔ فیلوشپ کا مقصد گہرائی اور تحقیقاتی صحافت کی حمایت کرنا ہے جو معذوری کو خیراتی کی بجا ئے حقوق، پالیسی، گورننس اور عوامی احتساب کے نقطہ نظر سے دیکھتی ہے۔
ہم 10 فیلو تک کا انتخاب کر رہے ہیں، جن میں سے ہر ایک کو چھ ماہ کی مدت میں گہرائی سے رپورٹنگ کے پروجیکٹس پر کام کرنے کے لیے2لاکھ کی گرانٹ ملے گی۔اگر آپ سنجیدہ اور بامعنی صحافت میں د لچسپی رکھنے والے صحافیوں، نامہ نگاروں یا مصنفین کے بارے میں جانتے ہیں جو شرکت کرنا چاہتے ہیں توآئی ایف ڈی آئی آپ کو اس موقع کو اپنے رابطوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر شیئر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ بات کو پھیلانے میں آپ کا تعاون صحیح لوگوں تک پہنچنے میں اہم ہوگا۔خواہشمند افرادویب سا ئٹ https://ifdi.ngo پر جا کر درخواست کرسکتے ہیں،جس آخری تاریخ 15 فروری ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *