
نئی دہلی، 31 دسمبر (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے دہلی میں بی جے پی زیرقیادت مرکزی سرکار اور ایم سی ڈی کے ذریعہ جاری کردہ ڈ ینگی کے اعداد و شمار کے درمیان بڑے فرق پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلا ف انکش نارنگ نے کہا کہ وزارت صحت کے قومی مرکز برائے ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے کنٹرول اور بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کے ذریعہ رپورٹ کردہ ڈینگی کیسوں کی گنتی کے د ر میان کافی فرق ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے اس سال دہلی میں ڈینگی کے 16,866کیس رپو رٹ کیے ہیں، جبکہ بی جے پی کی سرکار والی ایم سی ڈی میں صرف 1,493 کی جانکاری ہے۔
اس موقع پر انکش نارنگ پریس کانفرنس میں نے کہا کہ وزارت صحت نے دہلی میں اب تک ڈینگی سے ہونے والی 19 اموات کی اطلاع دی ہے، لیکن طبی سرٹیفیکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 538 ہے۔ اس لیے بی جے پی کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ ان میں سے کون سی رپور ٹ حقیقی ہے۔
انکش نارنگ نے کہا کہ رجسٹرار جنرل آف انڈیا اور وزارت صحت کے قومی مرکز برائے ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول کے اعداد و شمار کے درمیان 571 فیصد فرق ہے۔ رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے مطابق ملک میں ڈینگی کی وجہ سے 3,254 اموات ہوئی ہیں جن میں 1,840 مرد اور 1,414 خواتین شامل ہیں جبکہ وزارت صحت کا محکمہ صرف 485 اموات بتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرکاروالی ایم سی ڈی اس رپورٹ کو باقاعدگی سے جاری نہیں کر رہی ہے، دو ماہ سے اسے جاری نہیں کیا ہے۔
No Comments: