
نئی دہلی ،3جنوری (میرا وطن )
تاریخی لال قلعہ کے عقب میں میٹرو اسٹیشن کے نزدیک 13رجب حضرت علیؑ کی ولادت کے موقع پر
نذر مولاعلیؑ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حضرت علیؑ ابن ابو بطالب ؑ وہ ہستی جن کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اور جن کی زندگی عدل ،شجاعت ،علم اور تقویٰ کی عملی تفسیر ہے ۔حضرت علیؑ صر ف تاریخ کا ایک عظیم نام نہیں بلکہ ہر دور کے مظلوم کے لئے امید اور ہر ظالم کے خلاف حق کی صدا ہیں ۔علیؑ وہ میزان جس پر حق و باطل تولا جاتا ہے ۔
اس موقع پر مولانا ظفر الحسن جلالپوری ،مولانا عرفان علی ،ریاضت علی پردھان ،ماسٹر رفاقت علی ،صابر علی ،مصور حسین ،سمیر عباس ،ماسٹر حسرت علی ،علی رضی ،انتخاب علی ،حاجی مقدر حسین ،سلیمان عباس ،اند از علی ،کاسف رضا ،واسف رضا، لاجواب علی اور مصال حیدر وغیرہ موجود تھے ۔سبھی شرکاءنے نذرعلیؑ اور لنگر کے مو قع پر جشن ولادت مولائی کائنات امیر المومنین علیؑ ابن ابو طالبؑ تمام مومین و مومنات کو مبارکباد پیش کی
No Comments: