
ئی دہلی، 21 دسمبر(میرا وطن )
وزیر اعلیٰ مسز ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکارنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ بجٹ میں 60 فیصد اضافہ مختص کیا ہے۔ اس بجٹ میں دہلی میٹرو کی توسیع کے لیے مناسب فنڈز بھی شامل ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کے موجودہ پروجیکٹوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکار دہلی میٹرو کی پرانی ذمہ داریوں کو بھی طے کر رہی ہے، جو پچھلی سرکاروں نے ادا نہیں کی تھیں ۔ اگر پچھلی سرکاروںنے راجدھانی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو لے کر سنجیدگی دکھائی ہوتی تو آج دہلی کو شد ید آلودگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکارنے 2025-26کے بجٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے مناسب انتظامات کیے ہیں۔ موجودہ بجٹ میں، ہماری سرکارنے محکمہ ٹرا نسپو رٹ کو مضبوط کرنے کے لیے 9,110 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ یہ بجٹ 2024-25میں پچھلی سرکار کے مختص کردہ 5,702 کروڑ روپے سے تقریباً 60 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پچھلی سرکارنے گزشتہ سال میٹرو کے لیے صرف 500 کروڑ روپے مختص کیے تھے، ان کی سرکار نے 2025-26کے بجٹ میں میٹرو پروجیکٹوں کے لیے مجموعی طور پر 2,929 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
No Comments: