
نئی دہلی، 3 فروری(میرا وطن)
دہلی سرکارنے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو مہنگائی سے راحت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اور عوا م دوست فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریکھا گپتا کی زیر صدارت کابینہ نے منگل کوایک اسکیم کو منظوری دی ہے جس کے تحت دہلی کے تمام راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو 2026 سے سالانہ دو ایل پی جی سلنڈر کے برابر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ امداد ہولی اور دیوالی جیسے بڑے تہواروں کے دوران فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اسکیم دہلی سرکار کی ٹارگٹڈ، شفاف اور جوابدہ فلاحی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلنڈر کے لیے مقررہ رقم براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے خاندان کے سربراہ کے آدھار سے جڑے بینک اکاو ¿نٹ میں فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم سے دہلی کے تمام راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسکیم عالمگیر ہے اور ایل پی جی یا پی این جی استعمال کرنے والے تمام راشن کارڈ ہولڈرز پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ امداد دو مواقع پر فراہم کی جائے گی — ہولی اور دیوالی — اس بات سے قطع نظر کہ اس مہینے سلنڈر دوبارہ بھرا گیا ہو۔
دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی موجودہ قیمت 853 روپے فی سلنڈر ہے۔پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو فی سلنڈر300 کی مرکزی سرکار کی سبسڈی کو ایڈ جسٹ کرنے کے بعد 553 فی سلنڈر کی امداد ملے گی۔اجوالا راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو فی سلنڈر 853 روپے کی امداد ملے گی۔
اس اسکیم پر تخمینی سالانہ اخراجات تقریباً 242.77 کروڑ روپے ہوں گے، جسے ایل پی جی کی قیمتوں میں تبدیلی، حکومت ہند کی سبسڈیز، اور فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ دہلی حکومت نے اس کے لیے واضح بجٹ کے وعدے کو یقینی بنایا ہے۔ چیف منسٹر محترمہ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ اسکیم صرف مالی امداد نہیں ہے بلکہ تہوار کے موسم میں وقار اور راحت کو یقینی بنانے کا ذریعہ ہے
No Comments: