قومی خبریں

خواتین

تروپتی لڈو تنازعہ کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کےذریعے ایس آئی ٹی کی تشکیل

بنچ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے

سپریم کورٹ نے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) میں لڈو تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے گھی میں جانوروں کی چربی کی مبینہ ملاوٹ کی جانچ کے لئے جمعہ کو ایک آزاد خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔یہ ہدایت دیتے ہوئے جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ ایس آئی ٹی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور آندھرا پردیش پولیس کے دو دو افسران اور مرکزی حکومت کے ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کا ایک سینئر افسر کو شامل کیا جائے گا۔بنچ نے کہا “ہم نے اس کیس میں الزامات اور جوابی الزامات پر غور نہیں کیا ہے۔ صرف دنیا بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں کے جذبات کو پرسکون کرنے کے لیے تفتیش کی یہ ہدایت دی گئی ہے۔‘‘بنچ نے کیس میں دائر کئی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا ’’ہم عدالت کو سیاسی میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *