Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پانچ روزہ اسمبلی اجلاس بی جے پی اور آپ کی ہنگامہ آرائی کی نذر :دیویندر یادو ،

اجلاس کے دوران عوام کے پیسے کے ضیاع کےلئے وزیر اعلی کو جوابدہ ہونا چاہئے

 

نئی دہلی، 9 جنوری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی صحیح معنوں میں دہلی کی ترقی کے حق میں نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پانچویں دن کارروائی ہنگامہ کے سا تھ شروع ہوئی اور بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اسمبلی ایوان سمیت دہلی میونسپل کارپوریشن ہاو ¿س اور ایوان سے باہر سڑکوں پر ایک دوسرے کے خلاف ہنگامہ کرتی رہی ، جس کی وجہ سے دہلی کے عوام کی محنت کی کمائی کو ضائع کیاگیا۔عوام کے پیسے کی بربادی کے لیے بی جے پی کی سرکار اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
ریاستی صدردیویندر یادو نے کہا کہ پانچ روزہ اسمبلی اجلاس کے دوران آلودگی، یمنا کی صفائی، سبز توانا ئی، سڑک کی تعمیر، اور صفائی مہم جیسے مسائل پر اب اسمبلی فلور پر بحث نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا نے کہا کہ یہ کسی بھی قانون ساز اسمبلی کا شاید پہلا اجلاس ہے جس میں مجوزہ ایجنڈے، کسی بھی طرز حکمرانی اور عوام سے متعلق مسائل پر کوئی بحث نہیں ہوئی اور کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لیا گیا۔ پورے اجلاس کے دوران اپنے محکموں میں بدعنوانی پر ایک بھی سی اے جی کی رپورٹ پیش کرنے میں بی جے پی سرکار کی ناکامی عام آدمی پارٹی کے ساتھ بی جے پی کی ملی بھگت کو ظاہر کرتی ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *