Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا پہلا دن بے بنیاد بحثوں سے متاثر ہوا‘دیویندر یادو

سرکار نے آلودگی سے راحت فراہم کرنے کےلئے کوئی ٹھوس پروجیکٹ پیش نہیں کیا

نئی دہلی، 5 جنوری(میرا وطن )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا پہلا دن بے بنیا د بحثوں سے متاثر ہوا۔سرکار نے راجدھانی کے لوگوں کو آلودگی سے مستقل راحت فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس پروجیکٹ بھی پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی کے خطاب میں آلودگی پر قابو پانے یا پچھلی سرکار کی بدعنوانی پر سی اے جی کی رپورٹ پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ایل جی کی تقریر ریکھا گپتا سرکار کی وکالت کر نے والی تھی۔ گزشتہ 10 مہینوں سے دہلی میں اقتدار میں رہتے ہوئے بی جے پی عام آدمی پارٹی کی بدعنوانی پر سی اے جی کی رپورٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، اور نہ ہی اس نے اپنی ملی بھگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ریاستی صدرنے کہا کہ دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز میں آلودگی کا مسئلہ اٹھانے والی عام آدمی پارٹی نے اپنے پورے 11 سالوں میں آلودگی پر قابو پانے پر سوائے فضلہ کی آمدنی اور اپنے کارکنوں کو مالی فوائد فراہم کرنے کے کچھ نہیں کیا۔ بی جے پی کی ریکھا سرکار نے بھی گزشتہ 11 مہینوں میں آلودگی کنٹرول کے نام پر کھوکھلے دعوے اور جھوٹے بیانات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ بی جے پی کو یقینی طور پر کلاو ¿ڈ سیڈنگ جیسی ناکام کوششوں کی وجہ سے محصولات کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی و زیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ایوان میں زیر التواءسی اے جی کی رپورٹ پیش کرنی چاہئے اور دہلی کے عوام کو ایوان کے ذریعہ مطلع کرنا چاہئے کہ شراب گھوٹالہ، شیش محل، محلہ کلینک اور دیگر مسائل پر سی اے جی کی رپورٹوں پر اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے جو ایوان کے فلور پر رکھے گئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *