قومی خبریں

خواتین

پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس درج

نیوزی لینڈ نے منکی پاکس ویکسین کی منظوری دے دی

اسلام آباد : پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس سامنے آگیا ، 33 سالہ شخص 7 ستمبر کو سعودی عرب سے آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایم پاکس کاپانچواں کیس رپورٹ ہوا، ترجمان
وزارت صحت نے بتایا کہ شہری کا تعلق لوئر دیر اور سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تینتیس سالہ شخص سات ستمبر کو سعودی عرب سے پاکستان آیا۔ پشاور کے ہوٹل میں قیام کیا تاہم متاثرہ مریض تندرست ہے گھر پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزارت صحت اورصوبے صورتحال پرکڑی نظررکھےہوئےہیں اور بارڈرہیلتھ سروسزکاعملہ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی حکومت نے منکی پاکس کے دو نئے تصدیق شدہ کیسوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی میڈیکل سیفٹی اتھارٹی ‘میڈ سیف’ نے منکی پاکس ویکسین جینیوس کو عارضی منظوری دے دی ہے۔وزیر صحت شین ریتی نے بدھ کے روز کہا کہ میڈیسن ایکٹ کی ایک مخصوص شق کے تحت، جنیوس کو نیوزی لینڈ میں 2023 سے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ سب سے زیادہ خطرے والے لوگوں میں منکی پاکس کو روکا جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *