Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سیلم پور اسمبلی حلقہ واقع ایم ایل اے دفتر میں آئی کیمپ کا انعقاد

تقریباً سوا دوسو مریضوں نے آئی کیمپ سے استفادہ حاصل کیا

چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری کی رہنمائی لگا کیمپ

نئی دہلی ،27جنوری ( میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے سیلم پور کے ایم ایل اے چودھری زبیر احمد کی رہنمائی میں منگل کوچوہان بانگر کی کونسلر شگفتہ زبیر چودھر ی کی موجودگی میں ایم ایل اے دفتر میں ’آئی کیمپ‘منعقد کیا گیا ۔اس مفت آئی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں مقامی لوگوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا اور اور ڈاکٹر وں کی صلاح پر انہیںمفت چشمے بھی مہیا کرائے گئے۔اس کیمپ میں ڈیڑھ درجن سے زائد موتیا بند کے مریضوں کی نشاندہی کی گئی جن کی آئندہ وقت میں سرجری بھی کرائی جائے۔
اس سلسلے میں کونسلر شگفتہ چودھری نے بتایا کہ مفت آئی کیمپ میں تقریباً سوا دوسو مریضوں کی آنکھوںکا چیک اپ کیا گیا ،ان میں ڈیڑھ درجن سے زیادہ موتیا بند کے مریضوں کی نشاندہی بھی کی گئی اور بہت سے مریضوں کو چیک اپ کے بعدمفت چشمے بھی دیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ موتیا بند کے مریضوں کی سرجری کرائی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں مقامی لوگوں نے دلچسپی دکھائی اور ریسپانس کو دیکھتے ہوئے آئندہ 7فروری کو بھی آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
اس موقع پرایم ایل اے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہماری ذمے داری جہاں حلقہ میں ترقیاتی کام کرا نا ہے ،وہیں عوامی خدمات کے کاموں کو کرانے میں دلی سکون ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی کیمپ کے ساتھ آدھار کیمپ سمیت ایسے بہت سے بنیادی کام جو مقامی لوگوں کے لئے اہمیت رکھتے ہیں ان کو بھی کرنا ہماری ذمے داری بنتی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *