Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بنگلہ دیش میں بگڑتی ہوئی سیاسی، سماجی اور سکیورٹی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا

حافظ محمدجاوید کا بنگلہ دیش کی صور تحال پر اظہار تشویش، قانون کی بالادستی کی بحالی کا مطالبہ حکومت بنگلہ دیش نے عملی اقدامات نہیں کئے تب بنگلہ دیش سفارتخانہ پر کیا جائے گا مظاہرہ

نئی دہلی، 30دسمبر (میرا وطن )
کئی نامور تنظیموں سربراہ اورمعروف سماجی کارکن حافظ محمدجاوید نے بنگلہ دیش میں بگڑتی ہوئی سیاسی، سما جی اور سکیورٹی کی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے عوا م خاص کر مسلمان اور ہماری سرکار بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ایسے پرا من، پائدار اور منصفانہ حل کی امید رکھتی ہے جو جمہوری طرزحکمرانی کی بحالی، قانون کی بالادستی ، تمام شہر یوں کے لیے سلامتی، حقوق اور انصاف کی ضمانت فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف مہم جاری رہی اور حکومت بنگلہ دیش نے عملی اقدامات نہیں کئے تب نئی دہلی میں واقع بنگلہ دیش کے سفارتخانہ پر مظاہرہ کیا جائے گا ۔
اس موقع پرحافظ محمدجاوید نے میرا وطن سے بات چیت میں مشتعل مذہبی جذبات کو استعمال کر کے خوف، نفرت اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف خبردار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی حکومت، قانون نا فذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ تشدد پر اکسانے والوں کے خلا ف فوری ا ور فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے جرائم کے خلاف سخت او ر غیر جا نبد ارانہ کارروائی ناگزیر ہے تاکہ دنیا کے سامنے واضح پیغام جائے کہ ہجومی تشدد کو ہرگز بردا شت نہیں کیا جائے گا۔
حافظ محمدجاوید نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری، تحمل اور جمہوری اصولوں کی پا سد ا ر ی کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے کے لیے م ¶ثر اقدامات کر یں تاکہ ملک میں امن، استحکام
ا ور عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے بروقت اور م ¶ثر طریقہ سے افواہوں کا تدارک کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انصاف میں تاخیر تشدد پھیلانے والوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے اور جمہوری و قانونی ادار وں پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔ حالانکہ حافظ جاویدنے بنگلہ دیش کی عبوری سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے مذمتی بیان اور اب تک کی گئی گرفتاریوں کا بھی خیرمقدم کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *