Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر تعلیم نے بوانا اسمبلی اور روہنی اسکولوں کے ساتھ اجیو گاندھی اسٹیڈیم عمارت کا معائنہ کیا

پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ تعلیم کے افسران کوکام کو تیزی سے مکمل کرنے کی آشیش سود کی ہدایت

نئی دہلی ،27جنوری (میرا وطن)
وزیر تعلیم آشیش سود نے منگل کو وزیر سماجی بہبود روندر اندراج سنگھ کے ساتھ شمال مغربی دہلی کے بوانا اسمبلی حلقہ میں لال اسکول، شاہ آباد ڈیری، سیکٹر 28، روہنی، اور راجیو گاندھی اسٹیڈیم، بوانا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے پہلے مرحلے میں وزیر نے لال اسکول، شاہ آباد کا معائنہ کیا۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے افسروں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی تعمیر 2020 میں ہوئی تھی لیکن عمارت کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے اسے 2024 میں خطرناک قرار دیا جانا تھا۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اسکول کی تعمیر میں کم معیار کا مو اد استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں چند ہی سالوں میں اس کی خستہ حالی کا سامنا کرنا پڑا۔ معائنہ کے دوران دیکھا گیا کہ کئی جگہوں سے پلاسٹر گرا ہوا ہے، کئی جگہ سے فرش ٹوٹا ہوا ہے، اور کلاس روم کی کھڑ کیا ں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں۔
روہنی کے سیکٹر 28 میں تعمیر ہونے والے اسکول کے تعلق سے آشیش سود نے پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کو تیزی سے مکمل کریں اور استعمال شدہ مواد کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ کام اگلے تعلیمی سال سے پہلے مکمل کر لیا جائے تاکہ آس پاس کے بچوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
معائنہ کے دوران وزیر نے بوانا اسٹیڈیم کے قریب تقریباً 8 ایکڑ خالی زمین کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ زمین فی الحال غیر استعمال شدہ ہے۔ اس سلسلے میں وزیر نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس اراضی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اسے تیار کریں۔ مقامی رہائشیوں کے لیے واک ویز اور دیگر سہولیات تعمیر کی جائیں۔ اس زمین پر ملٹی پرپز ہال اور ہاسٹل بھی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کرکے 15 دن کے اندر ان کے دفتر میں پیش کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *