
نئی دہلی،یکم فروری (میرا وطن)
دہلی سرکارکی عوامی خدمت، حساس اور جوابدہ حکمرانی کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر مقامی ایم ایل اے اور وزیر تعلیم آشیش سود نے اتوار کوجنک پوری اسمبلی حلقہ کے وارڈ سی104 کے مسائل کو حل کے لئے گولولکر واٹیکامیں ’میگا جن سنوائی‘ کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد عوام کے مسائل کو براہ را ست سننا، متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر موقع پر حل کو یقینی بنانا اور گورننس کو مزید عوام پر مرکوز کرنا ہے۔
اس میگا جن سنوائی میں ایم سی ڈی، پی ڈبلیو ڈی، دہلی جل بورڈ، بی ایس ای ایس، محکمہ جنگلات، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی، محکمہ تعلیم، فائر سروس، پنشن اور لائسنسنگ، دہلی پولیس اور ٹریفک پولیس سمیت مختلف محکموں کے افسران کو اکٹھا کیا گیا۔
اس موقع پر آشیش سود نے کہا کہ یہ دہلی میں اس طرح کی پہلی کوشش ہے کہ مقامی باشندوں کے روز مر ہ کے تمام مسائل کو ایک پلیٹ فارم پر حل کیا جائے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدا مات کیے جائیں۔ انہوںنے عوام کو یقین دلایا کہ اس عوامی سماعت میں موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ تین ہفتوں میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار کا بنیادی اصول عوام سے براہ راست رابطہ اور ان کے مسائل کا فوری حل ہے۔ میگا پبلک ہیئرنگ صرف شکایات سننے کا ایک پلیٹ فارم نہیں ہے، بلکہ عوامی اعتماد کو مضبوط کرنے اور گورننس کو نچلی سطح تک جوڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔
No Comments: