Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سورج کنڈ میلہ 2026 کےلئے کی ڈی ٹی سی کی خصوصی بس سروس

نئی دہلی ،29 جنوری(میرا وطن)
سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ 2026 کے پیش نظر دہلی سرکار نے میلے میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کے لیے محفوظ، قابل بھروسہ، اور سستی پبلک ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی ڈی ٹی سی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سورج کنڈ میلہ، جو ملک کے سب سے بڑے ثقافتی اور دستکاری میلوں میں سے ایک ہے، ہر سال لاکھوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں، کاریگرو ں اور خاندانوں کو راغب کرتا ہے۔
سیاحوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنانے اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے اوور چارجنگ اور بھیڑ کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو روکنے کے لیے، دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) 31 جنوری سے 15 فروری تک تجربے کے طور پر مخصوص روٹ پر مخصوص بسیں چلائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر ہریانہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منصفانہ بنیادوں پر بسوں کو چلانے کی سہولت فراہم کی ہے۔
اس انتظام کے تحت،ڈی ٹی سی بدر پور بارڈر میٹرو اسٹیشن اور سورج کنڈ میلہ گراو ¿نڈ کے درمیان تقریباً 4 کلومیٹر کے روٹ پر دو الیکٹرک 9 میٹر بسیں چلائے گا۔ یہ بس روٹ بدر پور میٹرو اسٹیشن، بدر پور بارڈر، راجیو گاندھی اسٹیڈیم، پل پرہلاد پور، سورج کنڈ چوک، اور مانو رچنا اسکول سے میلا گراو ¿نڈ تک چلے گا، جو میٹرو کے مسافروں کے لیے آخری میل تک رابطہ فراہم کرے گا۔ یہ ماحول دوست الیکٹرک بسیں میلے کے دوران بھیڑ کو کم کرنے اور پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینے میں مدد کریں گی، زائرین کے لیے آرام دہ اور قابل اعتماد نقل و حمل کو یقینی بنائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *