Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹر ہیڈگیوار کے مجسمے کی نقاب کشائی اور ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی توسیع کا اعلان

یمنا کے اس آر ہو اس یا پار، سرکارپوری دہلی کی یکساں ترقی کرے گی: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 14 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو شاہدرہ کے ڈاکٹر ہیڈگیوار ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے پہلے سرسنگھ چالک ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس مو قع پرریکھا گپتا نے کہا کہ ڈاکٹر ہیڈگیوار کے شروع کردہ نظریات اور اہداف آج ایک مضبوط اور وسیع تنظیم کی شکل میں قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں نصب مجسمہ محض ایک یادگار نہیں ہے، بلکہ خدمت، لگن اور قوم کے جذبے کی ترغیب دیتا رہے گا۔
اس موقع پر کابینہ وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، وشواس نگر کے ایم ایل اے اوم پرکاش شرما، لکشمی نگر ایم ایل اے ابھے ورما، شاہدرہ ایم ایل اے سنجے گوئل، کرشنا نگر ایم ایل اے انل گوئل کے علاوہ دیگر عوامی نما ئندے، ڈاکٹرس، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مقامی لوگ موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اسپتا ل کی توسیع کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد نئی منزل تعمیر کر کے جدید طبی آلات نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ادارے میں کسی بھی قسم کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یمناپر کی بڑی آبادی کے لیے صحت کی بہتر خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط اور منظم ہیلتھ نیٹ ورک بنانا سرکار کی ترجیح ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *