Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹرز نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن سے ملاقات کی

بجٹ میں ڈاکٹرز کے ریگولرائزیشن کی فراہمی پر اظہار تشکر

نئی دہلی ،30 جنوری (میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹروں نے ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما سے ملاقا ت کی اوربجٹ میں سال 2016 تک مقرر کئے گئے غیر مستقل ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کے لئے بجٹ میں فراہمی پر اظہار تشکر کیا۔
ڈاکٹروں نے بات چیت کے دوران اظہار خیال کیا کہ انہیں طویل عرصے سے سروس سیکیورٹی کے حوا لے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بہت سے عملی چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیئرپرسن نے ان کے خدشا ت کو سنجیدگی سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ کارپوریشن ڈاکٹروں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش جاری رکھے گی۔
اس موقع پرستیہ شرما نے کہا کہ ڈاکٹر کارپوریشن کے صحت کے نظام کا ایک اہم حصہ ہیں، اور ان کی لگن اور عزم شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ڈاکٹروں کے حوصلے بلند ہوں گے اور دہلی کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو نئی تحریک ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *