
نئی دہلی، 22 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی سکریٹریٹ میں تمام محکموں کے اافسروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی جا ئز ہ میٹنگ کی۔ جس میں محکموں کے کام کاج، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ مالی سال کے منصو بوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوںنے افسروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ 5 کروڑ سے زیادہ کی لاگت والے تمام پروجیکٹوں کو ایک ہفتہ کے اندر ’سی ایم پرگتی‘ پورٹل (محکماتی نگرانی کے لئے اندرو نی پورٹل) پر اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے۔ اس سے پروجیکٹ کی نگرانی، بروقت جائزہ، اور اوپر کی سطح پر با قاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف سکریٹری راجیو ورما تمام محکموں کے سکریٹریوں اور سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں کہا کہ ہر محکمہ اپنے متعلقہ پورٹلز پر ترقیاتی منصوبوں کی پراگریس رپورٹس کو باقا عدگی سے اپ ڈیٹ کرے تاکہ عوام کو کام کی اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے اور گورننس میں شفا فیت برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ہر پرو جیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، ہر محکمہ جوابدہ رہے، اور یہ کہ عوام کو ترقیاتی پروجیکٹوں کی اصل حالت کے بارے میں معلومات تک باقاعدہ رسائی حاصل ہو۔ وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو زیر التوا منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
No Comments: