
نئی دہلی، 22 فروری(میرا وطن)
’صاف پانی، صاف ذہن‘ مہم کاچوتھا مرحلہ، ستگورو ماتا سدیکشا جی مہاراج اور نیرنکاری راجپیتا رامت جی کی رہنمائی میں ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 930 شہروں میںایک ہز ار 600 سے زیادہ مقامات پر کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 10 لاکھ رضاکاروں نے حصہ لیا۔ یہ محض ایک ماحولیاتی کوشش نہیں تھی بلکہ روحانیت، خدمت اور سماجی ذمہ داری کا ایک شا ندار امتزاج تھا، جو ہر فرد کے دلوں کو چھوتا ہے اور اس کے شعور اور فرض شناسی کو تقویت دیتا ہے۔
سنت نیرنکاری چیریٹیبل فاو ¿نڈیشن کے زیراہتمام، سنت نیرنکاری مشن کی سماجی شاخ، ’پروجیکٹ امر ت‘کا انعقاد کیا گیا، جو بابا ہردیو سنگھ جی کی بہت سی تعلیمات سے متاثر ہے۔ یہ پروجیکٹ انسا نیت کو فطر ت کے تئیں بیدار کرتا ہے اور پانی کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی توازن کے لیے اجتماعی عز م کا پیغام دیتا ہے۔دہلی کے براڑی چوک گراو ¿نڈ نمبر 8 میں منعقد خصوصی ستسنگ پروگرام میں اپنی فصیح و بلیغ تقریروں میں، ستگورو ماتا سدیکشا جی مہاراج نے کہا کہ بابا جی کی تعلیمات کا مقصد صرف یاد کرنا نہیں، بلکہ زندگی میں نافذ کرنا ہے۔
No Comments: