
حلقہ میںعوامی کے بنیادی کام کئے جارہے ہیں: زبیر احمد
نئی دہلی ،13فروری (میرا وطن )
سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا موجپور وارڈ میں نالے کی از سر نو تعمیر کا افتتاح جمعہ کو مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا۔یہ نالا زینت محل اسکول کی برابر والی گلی سے شروع ہوکر حسنین برات گھر وجے محلہ تک دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔اس نالے کی لمبائی تقریبا 215میٹر ہوگی اور اس کی از سر نو تعمیر میں 15لاکھ تک کا خرچہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑ ے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے یہ نالا تین مرحلہ میں بنایا جائے گا جو ایک ماہ کے اندر مکمل ہوگا۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے چودھری زبیر احمد نے بتایا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں بنیادی کام کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلے کے تحت آج نالے کی از سر نو کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلیوں کی نالی کا پانی انہیں نالوں میں آتاہے اگر یہی نالے پوری طرح سے صاف نہیں ہوں گے یا ان میں گاد وغیرہ جمع ہوگی تو پانی واپس گلیو ں میں بھر جائے گا۔
چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اس پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے سیلم پور اسمبلی حلقہ کےنالوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے تاکہ بارش کا موسم ہو یا پھر غیر بارش کا پانی تیز رفتار سے آگے جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نالے کی ازسر نوتعمیرسے عوام کو مزید راحت ملے گی۔ زبیر احمد نے کہا کہ حلقے میں اسی طرح آ گے بھی ترقیاتی کام کرائیں گے تاکہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں سکیں ۔
سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہاکہ پچھلے 10برس میں جو غلطیاں علاقے کے سابق نمائند و ں نے کی ہیں ان کو سدھارنے کیلئے چودھری زبیر احمد مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں جو ترقیا تی کام ہو وہ پائیدار ہوں اور لوگوں کو اس کا سیدھا فائدہ پہنچے۔ سید ناصر جاوید نے کہا کہ اب سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ہر کام عوام کی دیکھ ریکھ اور مشورے کے مطابق ہوتے ہیں۔
افتتاح کے موقع پر جے ای ابھیشیک سنگھ ، سید ناصر جاوید ، ظفر چودھری ، زاہد چودھری ، عطا الرحمن ، پپو پردھان ، ناظم سلمانی ، سلیم ملک ، محبوب بھائی ، شکیل انصاری ، امجد ملک ، ماجد ملک ، ضرار احمد ، افسر خان ، شاداب حسن ، سونی خان ، دانش سیفی ، اختر خان ، عاصم حسین ، اشرف بابا ، مظفر خان ، ضیاالدین پپو ، ساجد علی چودھری ، ندیم شیخ ، محبوب ادریسی ، منیر بھائی ، شکیل احمد ، ندیم راعین ، ذیشان خان ، راﺅ نوید ، اسلم ملک و دیگر افراد موجودتھے
No Comments: