
نئی دہلی ،13جنوری (میرا وطن)
دہلی کے ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو نے ڈاکٹروں کی موجودگی میںمنگل کوشریمتی گردھار لال اسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے اس دوران نے اسپتال کے احاطے میں واقع آیورویدک، یونانی اور ہومیوپیتھی ڈسپنسریوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی میئرنے بتایا کہ اسپتال کی ڈسپنسری میں ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ معائنہ کے دوران ڈپٹی میئر نے مریضوں سے بات چیت کی اور اسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا جنہوں نے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کارپوریشن کے اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ مریضوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جائیں۔ معائنہ کے دوران جے نھگوان یادو نے اسپتال کی صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ انجینئر کو اسپتال میں بعض مقامات پر گرنے والے پلاسٹر کی مرمت کے لیے فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی
No Comments: