Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈپٹی میئر کی تمام 12 زونوں کے صفائی ستھرائی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ جائزہ میٹنگ

صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:جئے بھگوان یادو

نئی دہلی، 6 جنوری(میرا وطن)
دہلی کے ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو نے منگل کوایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر میں تمام 12 زونوں کے صفائی ستھرائی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ اہم جائزہ میٹنگ کی۔ جس کا مقصد راجدھانی میں صفائی کے نظام کی موجودہ حالت کا جائزہ لینا اور اسے مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لیے ضروری رہنما خطوط فراہم کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران ڈپٹی میئر نے واضح ہدایات دیں کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی کی ذمہ داریاں پوری لگن، ایمانداری اور بروقت انجام دی جائیں، تاکہ عام لوگوں کے لیے صاف ستھرا ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی میئرنے تمام زونل افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ مانیٹرنگ اور شکایات کے فوری ازالے پر خصو صی توجہ دیں۔ صفائی کے کارکنوں کی حاضری، مشینری کے استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *