Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’دہلی کا برا حال ہے، پھر یاد آئے کجریوال ‘-آپ کاپروگرام مکمل فلاپ شو: سچدیوا

نئی دہلی، 22 فروری(میرا وطن)
دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کا نیا نعرہ اور پروگرام – “دہلی کا برا حال ہے، پھر یا د آئے کجریوال ‘ – ایک مکمل فلاپ شو ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 11 سالوں میں آپ سرکار نے دہلی کی سڑکوں، ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے، ماحولیات، سیوریج سسٹم اور راشن کارڈ کے نظام کو بری حالت میں چھوڑ دیا ہے۔
دہلی میں اپنے پہلے سال میں ریکھا گپتا کی قیادت والی بی جے پی سرکارنے سیوراور سڑکو ں کی حالت میں نمایاں بہتری لائی ہے، اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کارروائی بھی شروع کی ہے۔ جعلی راشن کارڈ کو منسوخ کرنے اور حقیقی ضرورت مندوں کو راشن کارڈ فراہم کرنے کے لیے پالیسی پر کام جاری ہے۔ددہلی والوں کو 2ہزار الیکٹرک بسیں فراہم کیں، ہولی اور دیوالی پر غریب خواتین کو مفت گیس سلنڈر فراہم کیے، اور پنک بس کارڈ اور میٹرنٹی اسکیم کے فنڈز میں اضافہ کیا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *