
نئی دہلی،یکم مارچ (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہلی کے نئے ماسٹر پلان کو جلد ہی منظوری مل جائے گی۔ دہلی کی منصو بہ بند ترقی کے لیے لوگ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔جنوبی دہلی کے لوگوں کو اپنی سرکار کا ترقیاتی رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 سال بعد بی جے پی سرکارکارکنوں کی محنت کی وجہ سے دہلی میں برسراقتدار آئی ہے۔ اب سرکار اتنی ترقی کرے گی کہ عوام اگلے 27 سال تک اسے خدمت کا موقع دیتے رہیں گے۔
اس موقع پرممبر پارلیمنٹ رام ویرسنگھ بدھوڑی نے بتایا کہ جنوبی دہلی کی ترقی کے لیے مرکزی اور دہلی سر کا روں سے تقریباً 40ہزار کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔ ہر اسمبلی حلقہ میں کم از کم 200 کروڑ سے 700 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں ۔ گاو ¿ں کی ترقی کے لیے تقریباً 2ہزار کروڑ رو پے مختص کیے گئے ہیں۔ تقریب میںایم پی یوگیندر چندولیا، سابق ممبران پارلیمنٹ انل جین اور رمیش بدھوری، ایم ایل اے کیلاش گہلوت، کرتار سنگھ تنور چندن چودھری اور کلدیپ سولنکی کے ساتھ ضلع صدر رویندر سولنکی اور مایا بشٹ اور ضلع کونسل کے عہہدیدران موجود تھے۔
No Comments: