
نئی دہلی، 7جنوری (ایس این بی )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 9 سے 12 جنوری تک ’ترقی یافتہ انڈیا ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026″ میں شر کت کرنے جارہے دہلی کے منتخب شراکت داروں کی سینڈ -آف سیریمنی(وداعی تقریب)میں شا مل ہوئیں۔قومی سطح پر دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے نوجوان شراکت داروں سے وزیر اعلیٰ نے براہ را ست بات چیت کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں قومی تعمیر میں سرگرم بھاگیداری دینے کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پاور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے حل کی بنیاد ہے۔اس موقع پر وزیر تعلیم آشیش سود اور دیگر شخصات بھی موجود تھیں۔
وزیر اعلیٰ نے دہلی کے طلباءسے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل میں قوم کے تئیں جو توانائی، وزن اور لگن نظر آتی ہے وہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکا یہ عزم جدت، محنت اور مثبت سوچ کے ساتھ ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کے نوجوانوں کی توانائی، ہنر اور اختراع کی سمجھ ایک مضبوط، خود انحصا ری اور ترقی یافتہ دہلی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے شرکاءسے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان ینگ لیڈرس ڈائیلاگ صرف ایک پلیٹ فارم نہیں ہے بلکہ قیادت، سوچ اور ذمہ داری کے سفر کا آغاز ہے۔
No Comments: