
نئی دہلی، 29جنوری (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے دہلی دیہات کی خالی زمینوں پر بھلَسوا کا کچر ا ڈالے جانے پر بی جے پی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دہلی دیہات میں ڈالے جا رہے کچرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ریکھا گپتا کے کہنے پر کچرا دہلی دیہات پہنچ گیا ہے۔
آپ لیڈر نے کہا کہ وزیراعلی نے کہا تھا کہ کچرے کے پہاڑ تمہیں جانا پڑے گا اور اب یہ کچرا دہلی دیہا ت تک پہنچ چکا ہے۔ بھلَسوا سے ہزاروں ٹرک پلاسٹک، پولی تھین اور شیشے پر مشتمل کچرا دہلی دیہات کے گا ¶ں میں ڈالا جا رہا ہے۔ اب دہلی والوں کو سمجھ میں آنے لگا ہے کہ دہلی کو کچرا کچرا کرنے اور کینسر کیپٹل بنانے کے لیے ہی بی جے پی کو چار انجن والی سرکار چاہیے تھی۔
سوربھ بھاردواج نے ایکس پر کہا کہ کچرا دہلی دیہات پہنچ چکا ہے۔ بھلَسوا کے کچرے کے پہاڑوں سے ہزاروں ٹرک کچرا دہلی دیہات کے گا ¶ں میں ڈالا جا رہا ہے۔ اس کچرے میں پلاسٹک، پولی تھین، شیشے کے ٹکڑے اور دیگر نقصان دہ اشیاءصاف دیکھی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے منڈ کا، کرالا، رانی کھیڑا، رسول پور، بوانا، کنجھاولہ، سلطان پور اور پوٹھ جیسے کئی گا ¶ں اور دیہی علاقے متاثر ہوں گے۔
No Comments: