
نئی دہلی، 22 جنوری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے تنظیم سازی مہم کے ایک حصے کے طور پر ریاستی دفتر، راجیو بھون میں لوک سبھا کے مبصرین، ضلعی مبصرین، اسمبلی مبصرین، اور بی ایل اے-1 کی اہم میٹنگ منعقد کی، تاکہ تنظیم کو ہر لحاظ سے مضبوط کیا جا سکے۔میٹنگ میں ریاستی صدر نے راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تکارام جولی کا بھی خیر مقدم کیا۔ میٹنگ میںریاستی صدر کے ساتھ ڈاکٹر نریندر ناتھ، ہری شنکر گپتا اور وپن شرما، جتن شرما، راجیش گرگ، جتیندر کمار کوچر، ایڈوکیٹ سنیل کمار، کمل کانت شرما، جگجیون شرما، آدیش بھاردواج، محمد عثمان ، دنیش کمار، راج کمار جین، دھرم پال چندیلا، راجیش یادو، ہرش چودھری، مہندر منگلا، ڈاکٹر پی کے مشرا، لکشمن راو ت، اور ستیندر شرما موجود تھے۔
ریاستی صدر نے بتایا کہ تنظیم کو بوتھ کی سطح پر فعال کرنے کے لیے تمام بوتھوں پر بی ایل اے 2 بنانے کا عمل سینئر اور مقامی لیڈروں کے تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہے جن میں لوک سبھا، ضلع اور اسمبلی کے مبصرین، ضلع صدور اور بلاک صدور شامل ہیں۔ ہر بوتھ پر تقریباً 75 فیصد بی ایل اے-2 بنانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ، علاقے اور اس کے عوام سے اچھے روابط رکھنے والے پڑ ھے لکھے اور وقف کانگریسی لیڈروں کو کانگریس کی پالیسیوں، پروگراموں اور حکمران پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے 13ہزار سے زیادہ بوتھس پر بی ایل اے-2 تفویض کیے جا رہے ہیں۔
ریاستی در نے مطالبہ کیا کہ دہلی سرکار یکم فروری کو سنت شرومنی گرو رویداس کی یو م پیدائش، عام تعطیل اور ڈرائے ڈے کا اعلان کرے۔ گرو رویداس کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو کابینہ کی منظوری کے بعد یکم فروری کو عام تعطیل اور ڈرائی ڈے کا اعلان کر تے ہوئے فوری طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے۔
No Comments: