Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی بھارت ٹیکسی کوآپریٹو کیب ماڈل میں شامل ہونے والی ملک کی پہلی ریاست بنی

ڈی ٹی ٹی ڈی سی) نے ایس ٹی سی ایل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 6 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں، دہلی بھارت ٹیکسی کوآپریٹو موبلٹی پلیٹ فارم کے ساتھ باضابطہ طور پر شراکت کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دہلی آنے والے سیاحوں اور شہریوں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور شفاف ٹیکسی خدمات فراہم کرنا ہے، جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں کی آمدنی اور وقار کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ زندگی میں آسانی، سفر میں آسانی اور کمائی میں آسانی کو بیک وقت مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دہلی ٹورازم اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈی ٹی ٹی ڈی سی) نے سہکار ٹیکسی کوآپریٹو لمیٹڈ (ایس ٹی سی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جو کہ بھارت ٹیکسی کی کوآپریٹو شاخ ہے، دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میںوزیرسیاحت اور ڈی ٹی ٹی ڈی سی کے چیئرمین کپل مشرا، ڈی ٹی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سنیل اینچیپاکا، اور جنرل منیجر ڈی کارتھیکیان بھی موجود تھے۔ ایس ٹی سی ایل کی نمائندگی وائس چیئرمین روہت گپتا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرنل ہمانشو، اور ایگزیکٹیو برائے آپریشنز اور کمیونٹی انگیجمنٹ آروشی کول نے کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد کوآپریٹو ماڈل کے ذریعے دہلی میں جدید اور قابل بھرو سہ ٹیکسی خدمات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کا مقصد ایک ایسے ماڈل کو فروغ دینا ہے جو نقل و حمل کی سہولیا ت فراہم کرتے ہوئے، انسانی وقار اور روزی روٹی کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے۔ کوآپریٹو ٹیکسی ماڈل اس وڑن کو مجسم کرتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *