
نئی دہلی ،31جنوری (میرا وطن)
ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر دہلی ایروسیٹی میٹرو اسٹیشن کو دہلی میٹرو نیٹ ورک کے ایک بڑے انٹرچینج مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ فیز IV کے تحت تغلق آباد – ایروسٹی گولڈن لائن کاریڈور کو اضافی کنیکٹیو یٹی فراہم کرنے کے لیے اسٹیشن کو بڑھایا جا رہا ہے۔حال ہی میں، ایروسٹی سے آئی جی آئی ایئر پورٹ ٹرمینل-1 اسٹیشن (2.263 کلومیٹر) تک اس کوریڈور کی توسیع کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
مستقبل میں، اس اسٹیشن کو ٹرپل انٹرچینج کے طور پر تیار کیا جائے گا، کیونکہ این سی آر ٹی سی کے مجوزہ الور کوریڈور کے لیے دہلی ایروسٹی میں انٹرچینج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن،کارپوریٹ مواصلات کے پرنسپل ایگزیکٹو ڈائریکٹرانوج دیال نے بتایا کہ نئی دہلی ایروسیٹی میٹرو اسٹیشن پلیٹ فارم سے پلیٹ فارم اور کنکورس ٹو کنکورس پیڈ ایریا کنیکٹیویٹی کو ایئر پورٹ ایکسپریس لائن اور گولڈن لائن کے درمیان پیش کرے گا۔ پلیٹ فارم تقریباً 22 میٹر کی گہرائی میں بنائے جائیں گے۔نیا گولڈن لائن اسٹیشن تقریباً 290 میٹر لمبا ہو گا جو تمام انٹرچینج کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرچینج اسٹیشنز عام طور پر تقریباً 260 میٹر کی پیمائش کرتے ہیں۔جیسا کہ منصوبہ بنایا گیا ہے، گولڈن لائن اور مجوزہ این سی آر ٹی سی کوریڈور تقریباً ترچھی ایک دوسر ے کو عبور کریں گے۔ این سی آر ٹی سی پلیٹ فارم کی مستقبل کی تعمیر کے لیے ضروری ساختی انتظامات پہلے ہی اسٹیشن میں شامل کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نئی انٹرچینج سہولت جنوبی دہلی کے مختلف علاقوں کے لیے کنیکٹیویٹی کو نمایاں طور پر بہتر کرے گی، جو ایروسٹی-تغلق آباد میٹرو کوریڈور سے منسلک ہوں گے۔ تغلق آباد، امبیڈکر نگر، خان پور اور دیگر جیسے علاقوں سے آنے والے مسافروں کو اب اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام ٹرمینلز تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔
انو ج دیال نے بتایا کہ گولڈن لائن کو میجنٹا لائن پر آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹرمینل-1 اسٹیشن تک توسیع د ینے کی منظوری کے ساتھ، جنوبی دہلی کے کئی علاقوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 سے براہ راست میٹرو رابطہ حاصل ہوگا۔ ٹرمینل 1D- سے سفر کرنے والے مسافر بھی ٹرمینل آئی جی آئی ایئرپو رٹ اسٹیشن سے گولڈن لائن کے ذریعے ایروسیٹی پہنچ کر ایئرپورٹ ایکسپریس لائن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
No Comments: