Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مہاتما گاندھی کی برسی پرکانگریسیوں نے مودی سرکار کو گھیرا

دہلی کانگریس کے بینر تلے نکالا گیا’منریگا بچاو ¿‘ امن مارچ

منریگا کی واپسی کےلئے ہمیں لمبی لڑائی لڑنی ہے
مودی سرکار سے منریگا اسکیم واپس کرائیں گے

نئی دہلی، 30 جنوری(میرا بوطن)
دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں پارٹی کے کارکنان بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر جمعہ کوآل انڈیا کانگر یس کمیٹی ، 24 اکبر روڈ سے گاندھی اسمرتی، 30 جنوری مارگ تک امن مارچ نکالنے کے لیے جمع ہوئے ، جس میں ’منریگا بچاو ¿‘ کے بینر تلے مودی سرکارکی ایمریگا اسکیم کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہندوستان میں دیہی لوگوں کو روزگار کی ضمانت دینے کے لیے منریگا کا نفاذ کیا، تاکہ ہندوستان کا ہر غریب شہری معاشی طور پر مضبوط بن سکے۔ دہلی کانگریس کے ہزاروں کارکنان نے آج یہاں جمع ہوئے مہاتما گاندھی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے، مودی حکومت کے منریگا کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ گاندھی جی نے لاکھوں دیہاتیوں کے حقوق کے لیے ایک طویل، غیر متشدد جنگ لڑی، جس کے نتیجے میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کا نفاذ ہوا، جس سے ان کے لیے 365 دنوں میں روزگار کی ایک مقررہ تعداد کو یقینی بنایا گیا۔
دیویندر یادو کی قیادت میں کانگریس کے ہزاروں کارکنان اے بی کے ایم کے دفتر سے نکلے تو پولیس نے انہیں 30 جنوری مارگ گاندھی اسمرتی کی طرف جانے سے روک دیا۔ جیسے ہی وہ آگے بڑھے، پولیس نے دیویندر یادو سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں کاپس ہیڑ ا تھانے لے گئے، جہاں بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ مشتعل کانگریس کارکنوں ’منریگا چور گدی چھوڑو،’مودی سرکارہائے ہائے‘،’منریگا واپس لاو ¿‘، ’مہاتما گاندھی امر رہے،‘ وغیرہ نعرے لگا رہے تھے ۔
احتجاجی مظاہرے میں اجے ماکن، جے رام رمیش، دیویندر یادو، قاضی نظام الدین، پون کھیرا، راجندر پال گوتم، کرنل روہت چودھری، ایڈووکیٹ ورون چودھری،اجندر پال گوتم، جتن شرما، اے انل بھاردوا ج، ڈاکٹر یوگانند شاستری، ڈاکٹر نریندر ناتھ، پروفیسر کرن والیا، بھیشم شرما، وجے لوچو، سریندر کمار، کنو ر کرن سنگھ، پشپا سنگھ، اکشے لاکرا، سنیل کمار ،مدت اگر وال ،جتیندر کمار ،لکشمن راوت ،ڈاکٹر پی کے مشرا ،
پروین رانا ،ویریندر شرما ،محمد عثمان ، اندرجیت سنگھ، سدھارتھ راو ¿، راجکمار جین، دھرمپال چندیلا، ہرش چودھری، راجیش یادو، مہندر بھاسکر، دنیش کمار ایڈوکیٹ، مہیندر منگلا، رسنجے نیرج ، راجیو ورما، عبدالو احد قریشی، راجیش یادو ، پریا جینت، ترلوک چودھری اور پرمود جینت سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *